امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں صدر ٹرمپ جو چاہیں گے پنٹاگون وہ کرنے کے لیے تیار ہوگا۔ ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، اسے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ دفاع صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کے لیے تیار رہے گا۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکا کی فوجی موجودگی میں اضافے کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے آبنائے ہرمُز میں بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب بحری فورس کی مشقیں آبنائے ہرمُز میں یکم اور دو فروری کو ہوں گی، امریکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں لڑاکا طیارہ بردار بحری بیڑے سمیت امریکی جنگی جہازوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ