اسرائیلی سکیورٹی ادارے (شاباک) نے ایک اسرائیلی شہری کو ایرانی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی ہے۔ اسرائیلی پولیس کے پریس آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے "ایرانی انٹیلی جنس سے رابطے کے شبہ میں ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر ایک اعلیٰ سطح کے اسرائیلی عہدے دار کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری حالیہ ہفتوں کے دوران پولیس اور شاباک کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئی، جس میں فارس ابو الہیجاء نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی"۔ پولیس نے اشارہ کیا کہ مشتبہ شخص کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ "ایک اعلیٰ سطح کے عہدے دار کی ریکی (نگرانی) کر رہا تھا"۔ روسی خبر رساں ایجنسی "ٹاس" کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد پیر کے روز اس پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد سے دونوں ممالک نے جاسوسی کے الزامات میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اسی تناظر میں 28 جنوری کو ایرانی عدالتی حکام نے ایک شخص کو پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا جسے اپریل 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا جرم ثابت ہوا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی تصادم کے بعد اب تک 12 افراد کو اسی طرح کے الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ