International

ایران کے خلیجی ممالک میں حملے جاری، کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، میجر سمیت 2 فوجی جاں بحق

ایران کے خلیجی ممالک میں حملے جاری، کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، میجر سمیت 2 فوجی جاں بحق

ایران کے خلیجی ممالک میں حملے جاری ہیں کویت میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ اور میجر سمیت دو فوجی مار دیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے پڑوسی ملکوں پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اس کے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے آج صبح ایران کے حملوں میں میجر سمیت دو فوجی جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ کویت نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی ڈرون حملے کی تصدیق کر دی۔ ترجمان کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے ہوائی اڈے پر ایندھن کے ٹینکوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں اہم انفراسٹکچر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ جب کہ متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ بھی کیا گیا۔ دبئی میں میزائل کا ملبہ گاڑی پر گرنے سے پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ میزائل حملہ روکنے کیلیے فضائی دفاعی کارروائی کے دوران یہ ملبہ گاڑی پر گرا۔ ایران نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پر 16 بیلسٹک میزائل اور 121 ڈرون فائر کیے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ الجزیرہ کا کہنا ہے بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر چار راکٹ فائر کیے گئے۔ اربیل میں بھی دھماکے سنے گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments