مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جہاں کئی خلیجی عرب ریاستوں نے کہا ہے کہ وہ ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنی ہیں۔ تہران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا تھا جس کے نتیجے میں تنازع ایک ایسے عرب خطے تک پھیل گیا جو نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی میں ایک شخص ہلاک ہوا تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ایرانی میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’خطے میں تمام مقبوضہ علاقوں اور مجرمانہ امریکی اڈوں کو ایرانی میزائلوں کی بھرپور ضربوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ کارروائی دشمن کی فیصلہ کن شکست تک بلاوقفہ جاری رہے گی۔‘ بحرین نے کہا ہے کہ ملک میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کے ایک مرکز کو ’میزائل حملے‘ میں نشانہ بنایا گیا ہے، یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا تھا۔ بحرین کے نیشنل کمیونیکیشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ’ففتھ فلیٹ کے سروس سینٹر پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ ہم آپ کو بعد میں تفصیلات فراہم کریں گے۔‘ وزارتِ داخلہ کی جانب سے رہائشیوں کو بھیجے گئے الرٹ میں کہا گیا کہ ’خطرے کے باعث سائرن بجا دیا گیا ہے۔‘ منامہ میں اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے بھی سائرن کی آوازیں سنی جانے کی اطلاع دی۔ اے ایف پی نامہ نگاروں کے مطابق اسی دوران قطر میں امریکی اڈوں کے قریب بھی ہنگامی سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایک قطری اہلکار نے بتایا کہ قطری میزائل ڈیفنس سسٹم نے ایک ایرانی میزائل کو تباہ کر دیا۔ ابوظبی کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ سنیچر کو انہیں اماراتی دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ’امارات نے متعدد ایرانی میزائل کامیابی سے روک لیے۔‘ وام نے مزید کہا کہ ’ملک کے متعلقہ حکام نے ابوظبی کے ایک رہائشی علاقے میں گرنے والے میزائل کے ٹکڑوں کو بھی ہینڈل کیا، جس سے کچھ نقصان ہوا اور ایک ایشیائی شہری ہلاک ہوا۔‘ یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی فضائی حدود کو احتیاطی طور پر عارضی اور جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق اردن کی فوج نے ملک کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ