International

ایران کے خلاف جنگ، پینٹاگون نے 2 دنوں میں 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا گولہ بارود برسایا

ایران کے خلاف جنگ، پینٹاگون نے 2 دنوں میں 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا گولہ بارود برسایا

امریکا کے ایران پر جاری حملوں کے ابتدائی دو روز مہنگے ترین ثابت ہوئے، جنگ کے دو دنوں میں امریکی افواج نے ایران پر 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا گولہ بارود برسایا۔ پینٹاگون کی جانب سے کانگریس کو ایران کے خلاف جاری آپریشن ’ایپک فیوری‘ پر خرچ ہونے والے اسلحہ بارود کی تفصیلات شیئر کی گئی جس کے مطابق جنگ کے ابتدائی دو دنوں میں تقریباً 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا جدید گولہ بارود خرچ ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق کانگریس میں سیاستدانوں نے تیزی سے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں کی سپلائی ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کانگریس کو خدشات ہیں کہ امریکی افواج کے پاس جدید ہتھیاروں کی کمی ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ رواں ہفتے کانگریس کو ایک ضمنی دفاعی بجٹ کی درخواست بھیجے گی جس پر انہیں ڈیموکریٹس کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون کے چیف ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ دفاع کے پاس کسی بھی مشن کو انجام دینے کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments