پینٹاگون نے منگل کو کہا ہے کہ’ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی چکے ہیں۔‘ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ ’ان میں سے زیادہ ترکے زخم معمولی نوعیت کے ہیں جبکہ 108 فوجی دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے۔‘ ترجمان نے مزید کہا کہ ’ان میں آٹھ فوجی شدید زخمی ہیں اور انھیں اعلیٰ سطح کی طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔‘ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج نے بتایا تھا کہ ایرانی حملوں میں سات امریکی فوجی ہلاک ہوئے، چھ کویت میں مارے گئے جبکہ ایک زخمی امریکی فوجی سعودی عرب میں چل بسا۔ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے تھے۔ ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا جواب ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے سربراہ نے منگل کو کہا تھا کہ’ ایران کے خلاف امریکی حملے تیز ہورہے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کی تعداد میں ڈرامائی طو ر پر کمی آئی ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ