International

ایران کے خلاف جنگ میں اب تک چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں: امریکہ کی تصدیق

ایران کے خلاف جنگ میں اب تک چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں: امریکہ کی تصدیق

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ابھی تک چار امریکی فوجی ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چوتھا فوجی، جو ایران کے ابتدائی حملوں میں شدید زخمی ہوا تھا، بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ امریکہ نے گذشتہ روز تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ سینٹ کام کے مطابق بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں اور ایران کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کا بھی جواب دیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دینے کے 24 گھنٹے بعد جاری کی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments