International

ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے چھ دنوں میں کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟

ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے چھ دنوں میں کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) کی ایک بریفنگ میں قانون سازوں کو بتایا گیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے ہفتے میں امریکہ کو 11 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ برداشت کرنا پڑا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تنازع کس تیزی سے ہتھیاروں اور وسائل کو استعمال کر رہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیویارک ٹائمز نے منگل کو ہونے والی بریفنگ سے واقف نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کانگریس کے ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ اس رقم میں ان اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا جو حملوں سے قبل فوجی تیاریوں اور تعیناتی کے دوران کیے گئے تھے۔ اس طرح جنگ کے پہلے ہفتے کی حتمی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل دفاعی حکام کانگریس کو بتا چکے ہیں کہ لڑائی کے صرف پہلے دو دنوں میں تقریباً پانچ ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار استعمال کیے گئے، جو پہلے کے اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ خرچہ ہے۔ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کے اندازے کے مطابق آپریشن ’ایپک فیوری‘ کے ابتدائی 100 گھنٹوں پر تقریباً تین ارب 70 ڈالر خرچ ہوئے، یعنی روزانہ اوسطاً 89 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد۔ سی ایس آئی ایس کے مطابق ان اخراجات میں سے تقریباً تین ارب 50 کروڑ ڈالر ایسے تھے جو پہلے سے بجٹ میں شامل نہیں تھے۔ دوسری جانب ’ایران وار کاسٹ ٹریکر‘ نامی ویب سائٹ، جو اس تنازعے کی لاگت کا حقیقی وقت میں اندازہ لگاتی ہے، نے جمعرات کو صبح تقریباً 08:00 بجے جی ایم ٹی پر اپنی گنتی میں 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم ظاہر کی۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اس جنگ پر تقریباً ایک ارب ڈالر روزانہ خرچ کر رہا ہے۔ تاہم ویب سائٹ نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ جنگ کی حقیقی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ موجودہ اعداد و شمار میں طویل المدتی اخراجات، مثلاً سابق فوجیوں کی صحت کی دیکھ بھال، شامل نہیں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments