عمان (25 فروری ): اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔ شاہ عبداللہ دوم نے عمان کے قصرِ الحسینیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کا واحد راستہ مذاکرات اور سیاسی حل ہی ہے، اور دو ٹوک الفاظ میں اپنی بات کا اعادہ کیا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دے گا، نہ ہی جنگ کا میدان بنے گا، مملکت کی سیکیورٹی اور اس کے شہریوں کا تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے۔ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے 2 فروری کو اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بھی یہی پیغام دیا تھا، کہ ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے لیے اردن کی زمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔ ایمن الصفدی نے واضح کیا تھا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی کوشش کا اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑی بحری اور فضائی افواج تعینات کر دی ہیں اور کہا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر نیا معاہدہ نہ ہوا تو وہ فوجی کارروائی کریں گے، دوسری جانب تہران نے پیر کے روز خبردار کیا کہ کسی بھی امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ