روسی صدارتی محل (کریملن) نے جمعرات کو اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ ایرانی فائل پر سودمند مذاکرات کے امکانات "ابھی ختم نہیں ہوئے"۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے لیے جاری اس انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے "وقت نکلا جا رہا ہے"۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران کہا "ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اس تنازع کے حل کے لیے طاقت کے استعمال سے باز رہنے کی اپیل جاری رکھیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "طاقت کا کوئی بھی استعمال خطے میں صرف افراتفری پیدا کرنے کا باعث بنے گا اور اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔" یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان بے مثال تناؤ کے دوران ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے مسلح افواج کو ایک ہزار تزویراتی ڈرونز سے لیس کرنے کا حکم دیا ہے۔ تسنیم ایجنسی کے مطابق حاتمی نے بری اور بحری ڈرونز کو مربوط کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا، "مستقبل کے خطرات کے پیش نظر، کسی بھی جارحیت یا حملہ آور کو فوری لڑائی اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے تزویراتی برتری کو برقرار رکھنا اور اسے مضبوط بنانا فوج کی اولین ترجیح ہے۔" باخبر ایرانی ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ نئے ڈرونز جدید خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن میں تباہ کن حملے اور الیکٹرانک وارفیئر کے زمرے شامل ہیں۔ یہ ڈرونز سمندر، فضا اور زمین پر موجود مخصوص ساکن و متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جدید طرز پر ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاہم تسنیم ایجنسی نے ان ڈرونز کی تصاویر جاری نہیں کیں۔ ایران کے خلاف یہ ممکنہ آپشنز اس وقت زیرِ بحث آئے جب متعدد ذرائع نے تصدیق کی کہ امریکی صدر ایران کے خلاف ایسے اختیارات پر غور کر رہے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز اور کئی قائدین پر مخصوص اہداف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ روئٹرز کے مطابق دو باخبر امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ "ایرانی نظام کی تبدیلی" کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان اداروں اور قائدین کو نشانہ بنانے کے اختیارات کا جائزہ لے رہے ہیں جنہیں واشنطن مظاہرین کے خلاف تشدد کا ذمہ دار سمجھتا ہے، تاکہ مظاہرین میں یہ اعتماد پیدا کیا جا سکے کہ وہ سرکاری اور سکیورٹی عمارتوں پر دھاوا بول سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین جن اختیارات پر بحث کر رہے ہیں ان میں ایک بڑا حملہ بھی شامل ہے جس کا مقصد دیرپا اثر ڈالنا ہو۔ یہ حملہ ممکنہ طور پر ان بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ہو سکتا ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یا پھر یورینیم کی افزودگی کے پروگراموں کے خلاف۔ دوسری جانب گذشتہ چند دنوں کے دوران ایرانی حکام کی جانب سے پے در پے یہ انتباہات سامنے آئے ہیں کہ ان کے ملک پر کسی بھی حملے کا "حتمی، طاقتور اور بے مثال جواب" دیا جائے گا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ