International

ایران کے حوالے سے 10 دنوں میں کسی حل تک پہنچ جائیں گے، ٹرمپ

ایران کے حوالے سے 10 دنوں میں کسی حل تک پہنچ جائیں گے، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے 10 دنوں میں کسی حل تک پہنچ جائیں گے۔ واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے تو خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت مشکل صورت حال میں ہے، معاہدہ آسان نہیں لیکن ہم اس کے لے کام کررہے ہیں، ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن حاصل کیا، ایران کے ساتھ بھی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، ایران امن کی راہ میں شامل ہوتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مصر اور ایتھوپیا کے درمیان ڈیم بحران حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حماس غیرمسلح ہو جائے گی اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ جانتے ہیں ، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تمام اسرائیلی اسیران کی لاشوں کو تلاش کرنے اور واپس کرنے کا کریڈٹ آپ کو [حماس] کو دینا ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments