واشنگٹن (1 مارچ ): ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد جوابی حملے تیز کرتے ہوئے 10 اسرائیلی شہریوں اور 3 امریکی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں 3 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور 5 شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ سینٹ کام کے مطابق کئی دیگر اہلکار معمولی زخموں اور دھماکے کے اثر سے متاثر ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس لایا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور ہمارا جوابی عمل ابھی ختم نہیں ہوا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ صورتحال مسلسل بدل رہی ہے لہٰذا اہل خانہ کے احترام میں ہم اضافی معلومات اور ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کر رہے، یہ تفصیلات لواحقین کو مطلع کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد جاری کی جائیں گی۔ قبل ازیں، اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ اسرائیل کے بیت شیمش شہر میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی، حملے میں کم از کم 27 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب، ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ یو ایس ایس لنکن ان دو طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جنہیں حالیہ ہفتوں میں خطے میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ واحد جہاز ہے جو ایرانی ساحلوں کے نسبتاً قریب موجود ہے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ