International

ایران کے ’دشمن‘ خلیجی ممالک پر حملوں کے ذمہ دار ہیں: ایرانی سفیر

ایران کے ’دشمن‘ خلیجی ممالک پر حملوں کے ذمہ دار ہیں: ایرانی سفیر

ایران کے سفیر برائے سعودی عرب نے اپنے ملک پر سے الزامات کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل پڑوسی (خلیجی) ممالک میں غیرقانونی حملے کر رہے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر علی رضا عنایتی نے ایران کی فوجی کمانڈ کے حوالے سے ایک نوٹس شیئر کیا، جس میں کہا گیا کہ ’دشمن‘ ڈرونز استعمال کر رہا ہے جو ’شاہد (ایرانی ساختہ ڈرون) کے روپ میں، لوکاس ڈرون کے نام سے پیش کیے جا رہے ہیں۔‘ اس پیغام میں ایران پر خلیجی ریاستوں پر حملوں کا الزام مسترد کیا گیا اور کہا گیا کہ تہران صرف امریکہ اور اسرائیل کے خطے میں موجود مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ اپنی سرزمین پر حملوں کے جواب میں کارروائی کی جا سکے۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ ’جمہوریہ اسلامی ایران صرف امریکہ اور صیہونی حکومت کے اہداف، مراکز اور مفادات پر حملہ کرتا ہے اور کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صورت میں ایک سرکاری بیان کے ذریعے اپنی ذمہ داری قبول کرے گا۔‘ علاقائی حکام کے مطابق فروری کے آخر میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے ایران نے خلیج کی جانب ہزاروں میزائل اور ڈرون لانچ کیے، جن میں زیادہ تر امریکی فوجی اہداف پر مرکوز تھے، لیکن ان سے ہوائی اڈے، بندرگاہیں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ایرانی سفیر کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے سوال کیا کہ اگر ایران کے خیال میں دیگر فریق ذمہ دار ہیں تو اپنی پوزیشن پہلے کیوں واضح نہیں کی گئی۔ ایک صارف نے کہا کہ سفیر کے بیانات ایران کی فوجی قیادت کے بیان کے منافی ہیں۔ دوسرے نے کہا کہ حتیٰ کہ امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے بھی خلیجی ممالک کے لیے خطرہ ہیں، اور ایسے میزائل یا ڈرون قریبی شہروں اور بنیادی شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments