International

ایران کے بجلی نظام پر حملہ ہوا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈبو دینگے، لاریجانی کی ٹرمپ کو وارننگ

ایران کے بجلی نظام پر حملہ ہوا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈبو دینگے، لاریجانی کی ٹرمپ کو وارننگ

تہران (12 مارچ ): علی لاریجانی نے ایران کے بجلی پیدا کرنے کے نظام پر حملہ کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل دے دیا۔ علی لاریجانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیا۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیا جس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک گھنٹے کے اندر ایران کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو ختم کر سکتے ہیں لیکن ہم نے ایسا کیا نہیں ہے۔‘ اس پر علی لاریجانی نے ایکس پر لکھا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا خطہ اندھیرے میں ڈبو دیں گے اور اندھیرا اپنی جان بچا کر بھاگنے والے امریکی فوجیوں کا شکار کرنے کیلیے بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments