International

ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کر کے ٹرمپ کو جنگ کے لیے قائل کیا کہ وہ ان کی رائے کی حمایت کریں۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو چاہتا ہے کہ وہ بلا روک ٹوک جو چاہے کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں پر امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا، ٹرمپ کے حیرت زدہ ہونے پر بڑی حیرت ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سابق سربراہان صدر ٹرمپ سے کہتے رہے ایران پر حملہ نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ ایران امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، منفی اثرات سے امریکا بھی نہیں بچ سکے گا۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments