امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوئی تو اس کے متعدد خطرات سامنے آ سکتے ہیں، جن میں اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر پر بھاری اخراجات بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ پینٹاگون سے لیک ہونے والی اطلاعات کے مطابق اگر امریکا مزید 10 دن تک ایران پر حملے جاری رکھتا ہے تو اہم میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر کی تیزی سے کمی اور ان کی دوبارہ تیاری پر غیر معمولی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اتنے وسیع ہیں کہ ان کی مدد سے جنگ ہمیشہ لڑی جا سکتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق امریکی ذخائر میں شامل بعض ہتھیار، خصوصاً انٹرسیپٹر میزائل چند ہی دنوں میں کم ہو سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین سمیت پینٹاگون حکام نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف طویل جنگ کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم اسلحے کی کمی ایرانی جوابی حملوں کا مؤثر جواب دینے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور یوکرین جیسے اتحادیوں کو فوجی امداد فراہم کرنے کے بعد امریکا کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر، خصوصاً میزائل دفاعی نظام کے لیے اہم ہتھیار پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں۔ گزشتہ سال ایران کے ساتھ جھڑپوں میں امریکا نے اپنے تھاڈ ( ) انٹرسیپٹرز کا تقریباً 25 فیصد استعمال کیا تھا، جس میں 150 میزائل ایرانی حملوں کو روکنے کے لیے داغے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس دوران بحری جہازوں سے داغے جانے والے انٹرسیپٹر میزائل بھی ختم ہو گئے تھے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا جدید درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں اور اہم دفاعی نظام، بشمول تھاڈ کے ذخائر تیزی سے کھو سکتا ہے، ان میں جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز (JDAMs) بھی شامل ہیں، جو عام بموں کو جی پی ایس کی مدد سے انتہائی درست نشانے والے اسمارٹ ہتھیاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ