International

ایران جنگ کی وجہ سے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دی جائینگی: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران جنگ کی وجہ سے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دی جائینگی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ فون پر بات چیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو اس وقت تک ہٹانے جا رہے ہیں جب تک کہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اور شاید ہمیں ان پابندیوں کو دوبارہ لگانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نےڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔ روسی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکی صدر کو ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے کچھ تجاویز بھی دیں۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات کی، اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments