امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی ملک نے امریکی فوج کو ایران پر حملوں سے منسلک مشنوں کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارت منقطع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کا سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔ اس کا بیک اَپ بھی اب ختم ہو گیا ہے۔ ایران شہریوں پر حملے کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں اسپین اور برطانیہ کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہم اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے جا رہے ہیں۔ ہم اسپین کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتے۔‘‘ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ برطانیہ سے بھی خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے اسپین نے ایران پر حملوں کےلیے اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، ایران پر حملوں کے معاملے میں اسپین بہت خراب رہا۔ امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے بھی فوجی اڈوں کے معاملے میں اسی نوعیت کے فیصلے کیے۔ اسپین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین پر مشترکہ فوجی اڈے استعمال نہیں کر رہا اور نہ ہی کرے گا۔ ایران کے خلاف اس مشن کی میڈرڈ نے مذمت کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ