International

ایران: دو رہائشی عمارتوں میں دھماکے، 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ایران: دو رہائشی عمارتوں میں دھماکے، 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ایران کے 2 شہروں میں ہونے والے دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ایرانی حکام کے مطابق معروف بندرگاہ بندر عباس میں واقع رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 1 شخص جاں بحق اور 14 شہری زخمی ہوئے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بندر عباس کی عمارت میں دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بندر عباس کے بعد شہر اہواز میں بھی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق 4 منزلہ عمارت میں ہونے گیس کا دھماکا ہوا، عمارت کے ملبے سے 3 سالہ بچے اور 1 خاتون کو بچالیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دوپہر کے وقت بندرگاہی شہر بندر عباس کے جنوبی حصے میں واقع رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا تھا، متاثرہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دھماکے کی ویڈیوز بھی شیئرز کی ہیں اور ساتھ ہی دھماکے میں پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی دوپہر میں ہونے والے دھماکے سے رہائشی عمارت کی کئی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ایک کار اچھل کر دوسری طرف جا گری۔ اسرائیل نے ایران میں ہونے والے ان دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے شہروں کی عمارتوں میں دھماکوں میں اسرائیل ملوث نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments