ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ایران پریس کے مطابق ایران کے صدر مسعودپزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں امن اور اعتماد کے بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات اور گفتگو کی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اس ملاقات میں کہا کہ تہران اور ماسکو حساس بین الاقوامی مسائل بشمول ایرانی ایٹمی مسئلے پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ہم ایران کی حمایت کرتے ہیں۔ روس کے صدر نے گیس اور بجلی کے شعبوں میں ایران اور روس کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق بوشہر جوہری پاور پلانٹ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی منجملہ شمال - جنوب کوریڈور سمیت مختلف دیگر شعبوں میں بھی تعاون کر رہے ہیں- انہوں نے کہا دوہزار چوبیس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوہزار پچیس کے پہلے نو مہینوں میں اس میں مزید پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے- روسی صدر نے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ براہ کرم سپریم لیڈر کو گرمجوشی سے میرا سلام پہنچائیں - صدر پزشکیان نے بھی پوتین کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا کہ ہم بین الاقوامی میدان میں ایران کے لیے روس کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ ہم روس کے ساتھ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ