International

ایران اور امریکا جنگ کے سائے گہرے، 60 لڑاکا طیارے بھی کھڑے کر دیے گئے

ایران اور امریکا جنگ کے سائے گہرے، 60 لڑاکا طیارے بھی کھڑے کر دیے گئے

واشنگٹن (23 فروری ): ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھنے لگے دوسرے امریکی بحری بیڑے کے بعد اردن ایئربیس پر بھی 60 لڑاکا طیارے کھڑے کر دیے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکا کا دوسرا بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا ہے جب کہ اردن کے ایئربیس پر بھی 60 لڑاکا طیارے کھڑے کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے امریکی جنگی جہازوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط دفاعی نظام تیار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دفاعی نظام میں مختلف قسم کے میزائل، ڈرون، سب میرینز اور بارودی سرنگیں شامل ہیں۔ دریں اثنا امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کہتے ہیں کہ ایران شاید ایٹم بم بنانے سے ایک ہفتہ دور ہے، لیکن ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ ایران 60 فیصد سے زیادہ افزودگی تک پہنچ چکا ہے۔ ایران کہتا ہے کہ یورینیم کی افزودگی سویلین مقاصد کیلیے ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ مذاکرات سے پہلے صدرٹرمپ نے بتا دیا تھا کہ یورینیم کی افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے۔ صدرٹرمپ اس بات پر حیران ہیں کہ ایرانیوں نے شدید دباؤ کے باوجود ابھی تک ہتھیار کیوں نہیں ڈالے۔ اتنے دباؤ میں وہ ہمارے پاس کیوں نہیں آئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments