International

ایران امریکا کشیدگی: ایران کا بھی ابنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

ایران امریکا کشیدگی: ایران کا بھی ابنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے ابنائے ہرمز فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو ان پر حملہ کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔ انقلابی گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ میدان میں ہوگا۔ دوسری جانب ایرانی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیم میں کہا گیا ہے کہ 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کی جائیں۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے متنبہ کیا ہے کہ ایران ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ "معاندانہ” سلوک کرے گا اگر ان کا علاقہ حملوں کے لئے استعمال ہوا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا علاقہ ایران پر حملہ کرنے کے لئے استعمال ہوا تو ہمسایہ ممالک کو "دشمنی” سمجھا جائے گا۔ آئی آر جی سی نیول فورسز کے سیاسی نائب محمد اکبر زادہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "ہمسایہ ممالک ہمارے دوست ہیں لیکن اگر ان کی سرزمین ، آسمان یا پانی کا استعمال ایران کے خلاف کیا جائے گا تو ، انہیں معاندانہ سمجھا جائے گا۔”

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments