International

ایران امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں کرے گا: علی لاریجانی

ایران امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں کرے گا: علی لاریجانی

ایران کی اعلیٰ سلامتی قیادت نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کرے گا۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکی انتظامیہ سے مذاکرات شروع کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ اُنہوں نے ان میڈیا رپورٹس کو بھی غلط قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران مذاکرات کا خواہاں ہے۔ لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’غیر حقیقی سوچ‘ نے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے، امریکا کو اب خطے میں اپنے فوجیوں کے مزید جانی نقصان کا خدشہ لاحق ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔ ہفتے کو امریکا و اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments