امریکی وزارتِ انصاف نے جنسی زیادتی کے مقدمات میں سزا یافتہ جیفری ایپسٹین سے متعلق 35 لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات شائع کردی ہیں جن میں امریکی ارب پتی ایلون مسک اور ان کے بھائی کے علاوہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور دیگر کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ نئی دستاویزات میں 2012 اور 2013 کے دوران مسک اور ایپسٹین کے درمیان ہونے والے پیغامات منظرِ عام پر آئے ہیں تاکہ کیریبین میں واقع بدنام زمانہ ’’ لٹل سینٹ جیمز ‘‘ جزیرے کے لیے مسک کے دورے کا وقت طے کیا جا سکے۔ اخبار "دی گارڈین" کے مطابق انہوں نے دورے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی دریافت کیا تھا۔ 13 دسمبر 2013 کو ایپسٹین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ میں چھٹیوں کے دوران برٹش ورجن آئی لینڈز کے علاقے میں موجود ہوں گا، کیا دورے کے لیے کوئی مناسب وقت ہے؟۔ ایپسٹین نے جواب دیا کہ یکم سے 8 تاریخ تک کوئی بھی دن، اپنی سہولت کے مطابق انتخاب کریں، آپ کے لیے وہاں ہمیشہ جگہ موجود ہے۔ اس کے بعد ایلون مسک نے کئی پیغامات بھیجے جن میں انہوں نے اپنے نظام الاوقات کی وضاحت کی اور دونوں نے دورے کے لیے 2 جنوری کی تاریخ پر اتفاق کیا۔ پیغامات کا یہ سلسلہ ایپسٹین کی جانب سے مسک کو بھیجے گئے ایک پیغام پر ختم ہوتا ہے جس میں ایپسٹن نے واضح کیا کہ انہیں نیویارک میں رکنا پڑے گا اور وہ ملاقات نہ ہو پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ مسک نے 2 جنوری 2013 کو ایپسٹین کو پیغام بھیجا جس میں کہا کہ اس بار انتظامات (لوجسٹکس) ممکن نہیں ہو پائیں گے۔ نومبر 2012 میں جیفری ایپسٹین نے ایلون مسک کو ایک ای میل بھیجی جس میں پوچھا گیا کہ جزیرے تک ہیلی کاپٹر کے سفر میں آپ کے ساتھ کتنے لوگ ہوں گے؟ مسک نے اپنی سابقہ اہلیہ تالولہ ریلی کا واضح اشارہ دیتے ہوئے جواب دیا کہ شاید صرف تالولہ اور میں۔ برطانوی اخبار کے مطابق ان میں سے کوئی بھی مراسلت سفری انتظامات کی پیچیدگیوں کے باعث مسک کے جزیرے کے دورے کی صورت میں منتج نہ ہو سکی۔ وزارتِ انصاف کی دستاویز نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ مسک کے بھائی کِیمبل مسک، جو ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہیں، نے بھی 2012 میں ایپسٹین اور اس کے ساتھی بورس نکولک کے ساتھ کئی ای میلز کا تبادلوں کیا۔ ایک پیغام میں کِیمبل نے ان دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کا تعارف جینیفر نامی خاتون سے کرایا جس پر نکولک نے انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کِیمبل، اطلاع کے طور پر عرض ہے، جین کے ساتھ اچھا رویہ رکھنا بہتر ہو گا، جیفری کو اس وقت غصہ آتا ہے جب اس کی لڑکیوں کے ساتھ برا سلوک کیا جائے۔ گزشتہ سال شائع ہونے والی ایپسٹین کی دستاویز میں اپنا نام آنے کے بعد مسک نے کسی بھی قسم کی شمولیت کی تردید کی تھی اور اس سے قبل کہا تھا کہ وہ جیفری ایپسٹین سے صرف ایک بار مختصر وقت کے لیے ملے تھے اور انہوں نے اس کی دیگر دعوتیں مسترد کر دی تھیں۔ ٹیسلا کے مالک نے ایپسٹین کی قریبی ساتھی غیسلین میکسویل سے واقفیت کی بھی تردید کی اور دعویٰ کیا تھا کہ ایک تقریب میں ان دونوں کی ساتھ گردش کرنے والی تصویر اس وجہ سے تھی کہ وہ وینٹی فیئر پارٹی کے دوران اچانک تصویر میں آ گئی تھی۔ مسک نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ تالولہ ریلی کے ساتھ مین ہٹن میں ایپسٹین کے اپارٹمنٹ کا تقریباً 30 منٹ کے لیے دورہ کیا تھا جو اس کتاب کی تحقیق کا حصہ تھا جو وہ لکھ رہی تھیں تاہم انہوں نے اس کی کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی تھی۔ دستاویزات میں شامل ایک ای میل ڈرافٹ میں ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ بل گیٹس غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث تھے۔ جیفری ایپسٹین کے اکاؤنٹ سے ملنے والی ای میلز سے ظاہر ہوا کہ مائیکروسافٹ کے بانی نے روسی لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے بعد اپنی اہلیہ میلنڈا سے ایک جنسی بیماری چھپانے کی کوشش کی تھی۔ ایک اور پیغام میں ایپسٹین نے لکھا کہ گیٹس کے ساتھ اس کے تعلقات میں بل گیٹس کی منشیات حاصل کرنے میں مدد کرنے سے لے کر شادی شدہ خواتین کے ساتھ اس کے غیر قانونی تعلقات میں سہولت کاری تک کے معاملات شامل تھے۔ ایپسٹین نے ایک پیغام ، جو بظاہر اس نے اپنے ہی اکاؤنٹ پر بھیجا تھا، میں گیٹس کی جانب سے تعلقات ختم کرنے پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ اس پیغام میں لکھا تھا کہ زخم پر نمک چھڑکنے کے لیے تم مجھ سے کہتے ہو کہ میں تمہاری جنسی بیماری سے متعلق ای میلز حذف کر دوں اور تمہاری اس درخواست کو بھی مٹا دوں کہ میں تمہیں ایسی ادویات فراہم کروں جو تم میلنڈا کو خفیہ طور پر دے سکو۔ دوسری جانب گیٹس کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر مضحکہ خیز اور سراسر جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دستاویزات صرف ایپسٹین کی مایوسی ظاہر کرتی ہیں کیونکہ گیٹس کے ساتھ اس کے مسلسل تعلقات نہیں تھے۔ اس لیے اس نے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے ایپسٹین کا معاملہ 2005 سے شروع ہوا تھا جب اسے ایک نابالغ کے ساتھ جسمانی تعلقات پر سزا ہوئی، لیکن یہ معاملہ اس کی دوسری گرفتاری اور نابالغوں کی جنسی سمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ شروع ہونے کے بعد شدت اختیار کر گیا جس میں کئی مشہور شخصیات کے نام سامنے آئے جو اس سے رابطے میں تھے یا "ایپسٹین آئی لینڈ" کا دورہ کرتے تھے۔ یہ کیریبین میں سینٹ تھامس کے ساحل کے قریب واقع ایک جزیرہ ہے۔ جیفری ایپسٹین نے 2019 میں جنسی سمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے اپنی جیل کی کوٹھری میں خودکشی کر لی تھی۔ ان الزامات میں درجنوں نوعمر لڑکیاں شامل تھیں جن میں سے کچھ کی عمریں 14 سال سے بھی کم تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ