جیفری ایپسٹین سے متعلق نئے دستاویزی ثبوت میں دنیا کی دیگر معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ زہران ممدانی کی والدہ کا بھی ذکر آیا ہے۔ مذکورہ دستاویزات میں نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی کی والدہ اور مشہور فلم ڈائریکٹر میرا نائر کی چند تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی نئی ایپسٹین فائلز میں نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی والدہ معروف فلم ساز میرا نائر کا نام ایک ای میل میں سامنے آیا ہے جس میں 2009ء میں ان کی فلم کی آفٹر پارٹی کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دستاویزات میں ان پر کسی قسم کے الزام کی تفصیل شامل نہیں ہے تاہم ای میل میں صرف تقریب میں موجودگی کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ میرا نائر اور زہران ممدانی جیفری ایپسٹین اور دیگر معروف شخصیات کے ساتھ نظر آرہی ہیں، لیکن یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا کیا یہ تصویریں واقعی اصلی یا سچائی پر مبنی ہیں؟ جب ان تصاویر کا بغور تفصیلی معائنہ یا فرانزک کیا گیا تو حقیقت سامنے آگئی، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اے آئی کے ذریعے ان تصاویر کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو صاف نظر آگیا کہ ان تصاویر میں بہت سی خامیاں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تمام تصاویر (مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ) اے آئی جنریٹڈ ہیں۔ لہٰذا یاد رکھیں کبھی کسی پوسٹ یا تصویر پر تب تک یقین نہ کریں کہ جب تک اس کی کسی معتبر ذرائع سے تصدیق نہیں ہوجاتی یا آپ خود اس سے مطمئن نہیں ہوجاتے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف نے گزشتہ روز جیفری ایپسٹین سے متعلق 30 لاکھ سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات، 2 ہزار ویڈیوز اور تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر جاری کی تھیں، جن میں متعدد اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔ ان دستاویزات میں 21 اکتوبر 2009ء کی ایک ای میل بھی شامل ہے جو امریکی پبلسِسٹ پیگی سیگل نے جیفری ایپسٹین کو ارسال کی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ