International

ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین کی خودکشی کی کوشش

ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین کی خودکشی کی کوشش

ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ناروے کے سابق وزیرِ اعظم تھوربیورن جیگ لینڈ کی خودکشی کی کوشش ناکام ہو گئی، اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرِ اعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کی کوشش کی، انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں 75 برس کے جیگلینڈ کی حالت نازک ہے۔ ناروے کے سابق وزیرِ اعظم تھوربیورن جیگ لینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جیگ لینڈ ناروے کے سب سے اہم سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور وہ کونسل آف یورپ کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2009ء سے 2015ء تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ناروے کی پولیس نے اس ماہ جیگ لینڈ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔ یہ کارروائی ان دستاویز کے سامنے آنے پر کی گئی تھی جن کے مطابق جیگ لینڈ کا ایپسٹین سے کئی برسوں کا تعلق تھا اور سابق وزیرِ اعظم کو اییسٹین نے مختلف ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments