International

ایپسٹین فائلز میں چھپائے گئے 6 طاقتور افراد کے نام منظرِ عام پر

ایپسٹین فائلز میں چھپائے گئے 6 طاقتور افراد کے نام منظرِ عام پر

واشنگٹن(12 فروری ): بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلز میں چھپائے گئے وہ 6 افراد کے نام امریکی رکن کانگریس رو کھنہ نے بے نقاب کردیا۔ امریکی رکن کانگریس رو کھنہ نے جیفری ایپسٹین کیس کی ان فائلوں سے 6 افراد کے نام عوامی سطح پر ظاہر کر دیے ہیں جنہیں اب تک خفیہ رکھا گیا تھا۔ ان ناموں میں معروف ارب پتی لیسلی ویکسنر کا نام بھی شامل ہے، جنہیں مبینہ طور پر ایف بی آئی نے ‘شریکِ جرم’ کے طور پر نشان زد کیا تھا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک نمائندے رو کھنہ نے یہ انکشاف ایوان میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اور ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے محکمہ انصاف میں دو گھنٹے تک ان دستاویزات کا جائزہ لیا جن میں ناموں کو مٹایا نہیں گیا تھا۔ رو کھنہ کی جانب سے بتائے گئے چھ ناموں میں لیسلی ویکسنر(وکٹوریہ سیکرٹ کے بانی)، سالواتورے، میکلاڈزے، لیونک لیونوف، نیکولا کاپوتو اور ایک اہم شخصیت کے نام شامل ہیں۔ رو کھنہ نے کہا کہ جب انہوں نے ان چھپائے گئے ناموں کی نشاندہی کی تو محکمہ انصاف کے حکام نے اپنی غلطی تسلیم کی غلطی سے یہ نام ظاہر نہیں کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دو گھنٹے میں 6 نام سامنے آ سکتے ہیں تو تصور کریں کہ 30 لاکھ فائلوں میں کتنے لوگوں کو چھپایا گیا ہوگا۔ واضح رہے کہ ان فائلوں میں نام آنے کا مطلب لازمی طور پر جرم ثابت ہونا نہیں ہے، کیونکہ کسی کا نام محض ای میل رابطوں یا دیگر دستاویزات میں حوالے کے طور پر بھی آ سکتا ہے۔ رو کھنہ نے بھی ان افراد کے خلاف کسی غیر قانونی سرگرمی کا ثبوت فراہم نہیں کیا اور نہ ہی ان پر فی الحال کوئی باقاعدہ الزام لگایا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments