پرتگال میں 18سال قبل لاپتہ ہونے والی 3 سالہ مغوی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اسے جیفری ایپسٹین کی ساتھی میکسویل کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ انتباہ : مذکورہ مضمون میں کچھ ایسی معلومات کا ذکر ہو سکتا ہے جو بعض کمزور دل قارئین کے لیے ذہنی پریشانی یا تکلیف کا باعث بن سکتی ہوں۔ لہٰذا اگر آپ حساس طبیعت کے مالک ہیں تو براہِ کرم احتیاط برتیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ مقدمات سے جڑی نئی دستاویزات ایپسٹین فائلز نے ایک بار پھر دنیا بھر کی توجہ مبذول کرلی ہے۔ مبینہ طور پر ایک گواہ نے امریکی حکام کو اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک ایسی خاتون کو دیکھا ہے جو گسلین میکسویل سے مشابہ تھی اور اس کے ساتھ موجود ایک کمسن بچی حیران کن حد تک لاپتہ برطانوی بچی میڈلین میک کین جیسی دکھائی دیتی تھی۔ یہ دعویٰ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سامنے آیا ہے، تاہم حکام نے واضح کیا کہ یہ کسی جرم کا ثبوت نہیں بلکہ محض ایک گواہی ہے، جس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک شخص جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے نے سال 2020 میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے رابطہ کیا اور بتایا کہ سال 2009 میں یعنی بچی کی گمشدگی کے تقریباً دو سال بعد، وہ دکان سے گھر واپس آ رہا تھا کہ اس نے ایک عورت کو دیکھا جو میکسویل کے حلیے سے ملتی جلتی تھی وہ تقریباً 6سالہ بچی کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھی۔ مذکورہ گواہ کے بیان کے مطابق ایک ادھیڑ عمر مرد بھی ان دونوں کے ساتھ تھا مگر وہ کچھ فاصلے پر ان سے آگے چل رہا تھا۔ جب میں بچی کے قریب پہنچا تو وہ مجھے میڈلین میک کین جیسی لگی۔ اس کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ وہ عورت اسے جلدی لے جانے کی کوشش کر رہی تھی اور ایسا لگا وہ میری موجودگی سے گھبرا رہی ہے۔ گواہ نے خاص طور پر اس بات کو نوٹ کیا اور بتایا کہ وہ بچی پورے وقت اپنی دائیں آنکھ ڈھانپے ہوئے تھی، یاد رہے کہ میڈلین کی دائیں آنکھ کی پتلی ایک نایاب طبی کیفیت کولوبوما کی وجہ سے منفرد سمجھی جاتی تھی، جس کے باعث یہ بیان مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس بیان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس گواہ نے واقعی میکسویل یا میڈلین کو دیکھا تھا۔ بچی 2007 میں پرتگال کے ایک ہوٹل سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تھی اور تقریباً دو دہائیاں گزرنے کے باوجود اب تک اس کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔ اس کی کیس گزشتہ کئی سال سے اغوا کے طور پر تفتیش کی جاتی رہی ہے مگر نہ تو بچی کا سراغ ملا اور نہ ہی مکمل طور پر ذمہ داروں کا تعین ہو سکا۔ دوسری جانب گھیسلین میکسویل اس وقت جیل میں ہے اور اسے مرحوم سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے لیے کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں معاونت کے جرم میں طویل سزا سنائی جاچکی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ