برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈیلسن کو بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد لندن پولیس نے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا۔ برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما پیٹر مینڈیلسن بطور برطانوی سفیر امریکا میں تعینات تھے۔ گزشتہ سال جب ان کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ دوستی کی نوعیت اور گہرائی سے متعلق تفصیلات سامنے آنا شروع ہوئیں تو اُنہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ اُنہوں نے بطور سفیر برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپنی نشست بھی چھوڑ دی اور لیبر پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ سابق حکومتی وزیر سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں افسران نے ایک 72 سالہ شخص کو عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ برطانوی پولیس نے پیٹر مینڈیلسن کو گزشتہ روز شام ساڑھے 4 بجے حراست میں لیا اور صبح 2 بجے تصدیق کی کہ 72 سالہ نامعلوم شخص کو مزید تفتیش کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے سابق سفیر کی یہ گرفتاری شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی ایپسٹین اسکینڈل میں گرفتاری اور رہائی کے چند دن بعد عمل میں آئی۔ پیٹر مینڈیلسن پر الزامات ہیں کہ جب وہ وزیر اعظم گورڈن براؤن کی حکومت میں وزیر تھے تو انہوں نے جیفری ایپسٹین کو حساس دستاویزات بھیجی تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ