International

ایویئن انفلوئنزا کا پھیلاؤ : سعودی عرب نے 40 ممالک پر بڑی پابندی عائد کردی

ایویئن انفلوئنزا کا پھیلاؤ : سعودی عرب نے 40 ممالک پر بڑی پابندی عائد کردی

ریاض : سعودی عرب نے ایویئن انفلوئنزا کے پھیلاؤ کے بعد چالیس ممالک سے پولٹری اور انڈے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ سعودی عرب نےبھارت افغانستان سمیت چالیس ممالک سے پولٹری اور انڈے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق پابندی کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ اور فود سیکیورٹی کے معایر کو مضبوط بنانا ہے۔۔ سعودی عرب نے پولٹری اور انڈوں کی درآمد پر 40 ممالک بشمول بھارت، برطانیہ اور چین سے عارضی پابندی عائد کر دی۔ یہ فیصلہ انتہائی مہلک قسم کے ایویئن انفلوئنزا (HPAI) کے پھیلاؤ کے بعد کیا گیا ہے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فہرست کے مطابق یہ پابندی وقتی نوعیت کی ہے، اور کچھ ممالک اس فہرست میں 2004 سے شامل ہیں، پابندی کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ اور فود سیکیورٹی کے معایر کو مضبوط بنانا ہے۔ HPAI H5N1 وائرس بنیادی طور پر جنگلی پرندوں اور پولٹری کو متاثر کرتا ہے، لیکن حال ہی میں یہ ڈیری مویشیوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ اگرچہ کچھ انسانی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن انسان سے انسان میں مسلسل منتقلی نہیں ہوئی۔ یہ وبا 2021 میں شروع ہوئی اور اب 50 سے زائد ممالیہ جانوروں میں پھیل چکی ہے، جس سے روایتی کنٹرول مشکل ہو گیا ہے۔ حکام اس بات کی نگرانی کر رہے ہیں کہ آیا وائرس انسانوں میں مطابقت اختیار کرتا ہے یا نہیں، لیکن موجودہ خطرہ کم سمجھا جاتا ہے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے واضح کیا کہ پابندی ایسے پولٹری گوشت اور مصنوعات پر لاگو نہیں ہوگی جو حرارت یا دیگر منظور شدہ طریقوں سے وائرس ختم کرنے کے قابل ہوں، ان مصنوعات کو صحت کے معیار، کنٹرول اور مقررہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے، اور درآمد کرنے والے ملک کے مجاز حکام کی جانب سے صحت کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ پابندی والے ممالک جاپان، جنوبی کوریا، ویتنام، انڈونیشیا، چین، کمبوڈیا، لاؤس، ہانگ کانگ، قازقستان، منگولیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ایران، سلووینیا، عراق، مصر، نائجیریا، بھارت، نائجر، بوسنیا و ہرزیگوینا، افغانستان، کیمرون، سوڈان، برکینا فاسو، سربیا، مونٹینیگرو، جبوتی، آئیوری کوسٹ، برطانیہ، بنگلہ دیش، میانمار، نیپال، جنوبی افریقہ، میکسیکو، شمالی کوریا، لیبیا، فلسطین، تائیوان، جرمنی، گھانا شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments