امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر اچھی گفتگو ہوئی ہے جس میں انہوں نے چینی قیادت کی جانب سے ملنے والے دعوت نامے کو قبول کرلیا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ امریکا کے چین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی کسانوں کے حوالے سے چینی صدر سے کافی اہم گفتگو کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چینی صدر کی جانب سے ملنے والے دعوت نامے کے جواب میں میں نے ان کو بھی امریکا آنے کی دعوت دی ہے، جسے چینی صدر نے قبول کرلیا ہے اور وہ اگلے سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ یاد رہے کہ دونوں صدور کی گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں ملاقات ہوئی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی