International

ایمیزون کا شمالی کوریا کے مشتبہ ایجنٹوں کی 1,800 سے زیادہ ملازمتوں کی درخواستیں بلاک کرنے کا دعویٰ

ایمیزون کا شمالی کوریا کے مشتبہ ایجنٹوں کی 1,800 سے زیادہ ملازمتوں کی درخواستیں بلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا کہ ان کی کمپنی نے مشتبہ شمالی کوریا کے ایجنٹوں کی 1,800 سے زیادہ ملازمتوں کی درخواستیں بلاک کر دی ہیں۔ لنکڈ ان پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ایمیزون کے چیف سکیورٹی افسر سٹیفن شمٹ نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے باشندوں نے چوری شدہ یا جعلی شناختوں کا استعمال کرتے ہوئے ریموٹ (دور دراز سے کام کرنے والی) آئی ٹی ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی کوشش کی تھی۔ ’ان کا مقصد عام طور پر سیدھا ہوتا ہے: ملازمت حاصل کریں، تنخواہ لیں اور حکومت کے ہتھیاروں کے پروگراموں کی فنڈنگ کے لیے یہ پیسے حکومت کو دیں۔ سٹیفن شمٹ کا کہنا ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ پوری صنعت خاص طور پر امریکہ میں یہ بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام نے پیانگ یانگ کے ایجنٹوں کی جانب سے آن لائن فراڈ کے متعلق خبردار کیا ہے۔ شمٹ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال شمالی کوریائی باشندوں کی جانب سے ملازمت کی درخواستوں میں تقریباً ایک تہائی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنٹ عام طور پر ’لیپ ٹاپ فارمز‘ چلانے والے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ان کا اشارہ ان کمپیوٹرز کی جانب تھا جو ہوتے تو امریکہ میں ہیں لیکں انھیں چلایا ملک کے باہر سے جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایمیزون نے ملازمت کی درخواستوں کی سکریننگ کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز اور اپنے عملے کا ایک مجموعہ استعمال کیا تھا۔ رواں سال جون میں، امریکی حکومت نے کہا تھا کہ انھوں نے ملک بھر میں 29 ایسے ’لیپ ٹاپ فارمز‘ کو بے نقاب کیا ہے جنھیں غیر قانونی طور پر شمالی کوریا کے آئی ٹی کارکنوں کے ذریعہ چلایا جا رہا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ان فارمز نے شمالی کوریا کے شہریوں کو امریکہ میں ملازمتیں دلوانے کے لیے چوری شدہ یا جعلی شناخت کا استعمال کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments