نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں نئے سال کی خوشی کے موقع پر 19ویں صدی کا ایک چرچ آگ لگنے سے جل گیا جبکہ مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات بھی ہوئے جن میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایمسٹرڈم میں سنہ 1872 میں تعمیر ہونے والےوونڈیلکرک چرچ میں صبح کے وقت لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کا 50 میٹر (164 فٹ) اونچا ٹاور آتشزدگی کے باعث گر گیا اور چھت کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے، تاہم ساتھ ہی یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ اس کے بعد بھی ڈھانچہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اسی طرح ڈچ پولیس یونین کے سربراہ نائن کوئیمین نے بتایا ہے کہ نئے سال کی رات پولیس کے خلاف ایسے پرتشدد واقعات ہوئے ہیں جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمسٹرڈم میں ڈیوٹی کے دوران ان کو بھی آتش بازی اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ نصف شب کے تھوڑی دیر بعد حکام کی جانب سے موبائل فونز پر ایک الرٹ جاری کیا گیا جس میں لوگوں سے کہا گیا تھا کہ جب تک جانوں کو خطرہ نہ ہو ہنگامی سروسز فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اور فائر فائٹرز پر حملوں اور پرتشدد واقعات کی اطلاعات پورے ملک میں پھیلی ہوئی تھیں۔ جنوبی شہر بریڈا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاں لوگوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ آتش بازی سے جڑے حادثات کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک کی عمر 38 سال اور دوسرے کی 17 برس بتائی گئی ہے جبکہ تین افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ روٹرڈیم کے ایک ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہاں 14 افراد لائے گئے جن میں 10 نابالغ افراد بھی شامل تھے، ان کی آنکھیں شدید متاثر ہوئی تھیں اور ان میں سے دو کی سرجری بھی کرنا پڑی۔ اس سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ اگلے برس میں آتش بازی کی غیر سرکاری طور پر خریداری پر پابندی لگائی جائے گی اس لیے لوگوں نے اس کو بڑی مقدار میں خریدا تھا۔ ڈچ پروٹینک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس بار آتش بازی کے سامان پر ریکارڈ 151 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ کچھ علاقوں کو آتش بازی کے لیے ممنوعہ قرار دیا گیا تھا تاہم اس پر زیادہ عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آیا۔ اے ایف پی سے وابستہ صحافی کا کہنا تھا کہ ایسے ہی ایک علاقے میں صبح تین بجے کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ