International

ایلون مسک نے یورپی یونین کی تشبیہ "نازی ریاست" سے دے ڈالی !

ایلون مسک نے یورپی یونین کی تشبیہ "نازی ریاست" سے دے ڈالی !

یورپی یونین کی جانب سے دو روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد، پلیٹ فارم نے یورپی کمیشن کے استعمال میں آنے والا ایک تشہیری (ایڈورٹائزنگ) اکاؤنٹ حذف کر دیا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نے یورپی یونین کو "نازی جرمنی" سے تشبیہ دی۔ ایکس کے پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نیکیتا بیر نے یورپی کمیشن کی اس پوسٹ کے جواب میں، جس میں 12 کروڑ یورو (140 ملین ڈالر) کے جرمانے کا اعلان کیا گیا تھا، ... لکھا "آپ کا تشہیری اکاؤنٹ ختم کر دیا گیا ہے۔" بیر نے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین کے اس اشتہاری اکاؤنٹ نے ایسا مواد پوسٹ کیا تھا جو صارفین کو دھوکا دے کر یہ تاثر دیتا تھا کہ یہ ایک وڈیو ہے اور اس کے ذریعے پوسٹ کی غیر حقیقی اور مصنوعی رسائی بڑھائی گئی۔ تاہم کمیشن کا اصل اکاؤنٹ اور اس کی دیگر پوسٹس ابھی بھی پلیٹ فارم پر نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکی ارب پتی اور "ایکس" کے مالک ایلون مسک نے اتوار کے روز بھی یورپی یونین کے خلاف اپنے بیانات جاری رکھے اور اسے "یورپ کو دبانے والی ایک غیر منتخب، آمرانہ نوعیت کی بیوروکریسی" قرار دیا۔ مسک نے ایک صارف کی اس پوسٹ کو بھی دوبارہ شیئر کیا، جس میں یورپی یونین کو "چوتھا ریخ" (نازی جرمنی کا جاں نشیں) کہا گیا اور اس کے ساتھ وہ تصویر بھی تھی جس میں یورپی یونین کا پرچم ہٹتا ہوا دکھایا گیا ہے اور اس کے نیچے نازی جرمنی کا پرچم نظر آ رہا ہے جس پر سواستیکا (صلیبِ معقوف) موجود ہے۔ یورپی یونین نے جمعے کے روز یہ جرمانہ عائد کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پلیٹ فارم نے صارفین کے اکاؤنٹس کو گمراہ کن طریقے سے نیلی تصدیقی علامت دی، تحقیق کے مقاصد سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے میں رکاوٹیں ڈالیں اور پلیٹ فارم پر چلنے والے اشتہارات کی شفاف دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ یورپی کمیشن نے کہا کہ جرمانے کی رقم خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق ہے۔ مسک نے اس اعلان کے جواب میں "ایکس" پر لکھا کہ یورپی یونین کو "ختم کر دینا" چاہیے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبيو نے بھی اس جرمانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے "تمام امریکی ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں اور امریکی عوام پر حملہ" قرار دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments