International

ایک شخص کا قتل، منیسوٹا کے حکام بغاوت پر اکسا رہے: ٹرمپ

ایک شخص کا قتل، منیسوٹا کے حکام بغاوت پر اکسا رہے: ٹرمپ

وفاقی ایجنٹوں کے ہاتھوں 51 سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد منیاپولس میں پولیس کے ساتھ احتجاج اور جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر اور گورنر منیسوٹا دونوں پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کردیا اور زور زور دیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص مسلح تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ منیسوٹا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ چوری اور فراڈ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس پر انہوں نے منیسوٹا سے ڈی پورٹ کیے گئے 12 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کا بھی حوالہ دیا۔ منیا پولس کے پولیس چیف نے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مظاہرین سے پرامن رہنے اور شہر کو تباہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت کی جانب سے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘پر جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ایک وفاقی ایجنٹ نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جان کے ڈر سے دفاع میں گولیاں چلائیں۔ موقع پر موجود پیرا میڈیکس نے فوری طور پر مشتبہ شخص کو طبی امداد فراہم کی تاہم اسے وہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک پرتشدد حملے کے الزام میں مطلوب غیر قانونی تارک وطن کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ اس سے قبل منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے اعلان کیا تھا کہ امیگریشن کے خلاف جاری سخت مہم کے دوران وفاقی پولیس اہلکاروں نے منیا پولس میں ایک اور شخص پر گولیاں چلائی ہیں۔ ڈیموکریٹک گورنر ٹم والز نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وہ وائٹ ہاؤس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی ریاست میں اس سخت مہم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے جمعہ کو شہر کی سڑکیں ہزاروں مظاہرین سے بھری ہوئی تھیں جو شدید سرد موسم میں تارکین وطن کے خلاف سخت مہم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جمعہ کے روز ہزاروں افراد نے سردی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے منیا پولس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مہم کے خلاف احتجاجی تحریک میں حصہ لیا۔ پانچ سالہ تارک وطن بچے کو گرفتار کرنے پر پھیلنے والے شدید غم و غصے کے باعث کاروباری مراکز بند رہے۔ امریکی وسطی مغرب میں واقع ریاست منیسوٹا میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائی کے خلاف ایک مربوط تحریک کے تحت درجنوں ادارے جن میں سٹورز، ریسٹورنٹ اور تفریحی مراکز شامل تھے بند رہے۔ جس شہر کی قیادت ڈیموکریٹس کر رہے ہیں وہاں امیگریشن اینڈ کسٹمز ایجنسی کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کی مہم تیز کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments