International

ایک اور ملک نے امریکا کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

ایک اور ملک نے امریکا کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

فرانس نے امریکی افواج کو مشرق وسطیٰ میں اپنے اڈے استعمال کرنے کا اختیار دے دیا۔ الجزیرہ کے مطابق فرانس کا مؤقف ہے اس عارضی اقدام سے خلیج میں شراکت داروں کی حفاظت میں مدد ملے گی۔ فرانس کے مشترکہ دفاعی عملے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ فرانس نے ملک میں "مخصوص اڈوں” پر امریکی طیاروں کی عارضی موجودگی کی اجازت دی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اسرائیل کے ساتھ ایران کے خلاف اپنی مشترکہ مہم چلا رہا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ "سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے، فرانس نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ وسائل ایران میں امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں میں کسی بھی طرح سے حصہ نہ لیں لیکن خطے میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت کے لیے مختص رہیں”۔ اس سے قبل برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی تاہم ایران پر براہِ راست حملوں میں شامل نہیں۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکہ کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ برطانوی افواج اس جنگ میں براہِ راست حملہ آور کے طور پر شامل نہیں ہیں، صرف دفاعی تعاون کررہا ہے۔ کیئر اسٹارمر نے تصدیق کی کہ امریکہ کی جانب سے فوجی اڈے استعمال کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments