دنیا بھر میں بچوں کی ذہنی صحت اور منفی رجحانات کے بڑھتے خدشات پر مختلف ممالک سوشل میڈیا کے حوالے سے پابندیاں، اصلاحات اور قانونی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یونان جلد ہی 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا اعلان کرے گا۔ سینئر سرکاری ذرائع نے منگل کو رائٹرز کو بتایا کہ یونان 15 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا اعلان کرنے کے "بہت قریب” ہے۔ اسپین نے منگل کے روز کہا کہ وہ 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے اور سوشل میڈیا کے ایگزیکٹوز کو اپنے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز تقاریر کے لیے ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے ایک قانون بنائے گا۔ فرانس فرانس کے ایوانِ زیریں میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ تاہم اس قانون کے نفاذ کے لیے سینیٹ سے منظوری ابھی باقی ہے۔ رائٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو آن لائن ہراسانی، نفسیاتی دباؤ اور ذہنی صحت کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔ فرانس کی قومی اسمبلی میں بل کے حق میں 116 جبکہ مخالفت میں 23 ووٹ ڈالے گئے۔ اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ایوانِ زیریں میں اس پر حتمی ووٹنگ کی جائے گی۔ بل کے متن کے مطابق کم عمر بچوں میں سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال کے باعث ذہنی صحت کے مسائل میں تشویشناک اضافہ ہوچکا ہے، جسے روکنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر عائد پابندی کو ہائی اسکولوں تک توسیع دینے کی تجویز بھی شامل ہے متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا قانون چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی لا کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق اس قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کے ذاتی ڈیٹا کو والدین کی واضح، تحریری اور قابل تصدیق اجازت کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ اجازت کسی بھی وقت اور بغیر کوئی وجہ بتائے واپس لینے کا آسان طریقہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ