International

ہاتھیوں سے بچنے کیلیے دریا میں کودنے والے شخص کا سامنا مگرمچھ سے ہوگیا، پھر کیا ہوا؟

ہاتھیوں سے بچنے کیلیے دریا میں کودنے والے شخص کا سامنا مگرمچھ سے ہوگیا، پھر کیا ہوا؟

ہاتھیوں کے ریوڑ سے سے جان بچانے کے لیے ایک شہری نے دریا میں چھلانگ لگائی لیکن وہاں وہ مگرمچھ کا شکار بن گیا۔ مثل مشہور ہے کہ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، یہ اس وقت کہی جاتی ہے کہ کوئی شخص کسی مصیبت سے بچنے کی کوشش میں اس سے بڑی مصیبت میں پھنس جاتا ہے۔ اس مثل کے مصداق ایک واقعہ میں ہاتھیوں سے بچنے کے لیے دریا میں کودنے والا شکاری خود مگرمچھ کا شکار ہو گیا۔ یہ واقعہ افریقی ملک مشرقی زیمبیا میں پیش آیا جہاں نائجیریا سے تعلق رکھنے والا ایک شکار جنگل میں ہاتھیوں کے جھنڈ سے بچنے کے لیے بھاگا اور دریا میں کود پڑا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ دین نيرندا اپنے دو دوستوں کے ساتھ شکار سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک ان کا سامنا جنگلی ہاتھیوں سے ہو گیا۔ ہاتھیوں نے انہیں دیکھ کر ان کی جانب بڑھنا شروع کر دیا۔ یہ دیکھ کر تینوں خوفزدہ دوستوں نے وہاں سے محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگے۔ تاہم نیرندا اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس نے ہاتھیوں کے پیروں تلے کچلے جانے سے بچنے کے لیے دریائے لوانگوا کے قریب ایک برساتی نالے میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی پولیس کے مطابق جیسے ہی نیرندا نے دریا میں چھلانگ لگائی۔ عین اسی لمحے وہاں موجود ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور دائیں ٹانگ کو چبا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کو سامنے دیکھنے کے باوجود نیرندا نے ہمت نہ ہاری اور خود کو بچانے کے لیے ہاتھ میں موجود لاٹھیوں کے وار کر کے مگرمچھ کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد وہ خود پانی سے باہر نکلا۔ یہ خطرناک منظر قریب ہی موجود دو شکاری بھی دیکھ رہے تھے۔ نیرندا کو شدید زخمی حالت میں دریا سے باہر آتا دیکھ کر وہ تیزی سے کنارے پر پہنچے اور اس کو اٹھا کر محفوظ جگہ لے گئے تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے کے جنگلات میں جنگلی ہاتھی کثیر تعداد سے موجود ہیں اور اس سے قبل متعدد افراد ہاتھیوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments