باکو(5 مارچ ): ایران کی سرحد کے قریب واقع آذربائیجان کے علاقے نخچیوان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین ایرانی ڈرونز نے مسافر ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔ یورو نیوز کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والے اس حملے میں ایک ڈرون ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ سے ٹکرایا جبکہ دوسرا ڈرون قریبی گاؤں ‘شکر آباد’ میں ایک اسکول کے پاس گرا۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جمہوریہ ایران کی سرزمین سے کیے جانے والے ان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور دو شہری زخمی ہوئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک ڈرون کو ایئرپورٹ کی طرف اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر مناظر میں مین ٹرمینل کو پہنچنے والے نقصان اور امدادی ٹیموں کو کارروائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں ڈرون کے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکہ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے جاری بیان میں تہران سے اس واقعے کی کم سے کم وقت میں سرکاری وضاحت طلب کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے حملوں کی تکرار نہ ہو۔ واضح رہے کہ نخچیوان کا علاقہ ایران اور آذربائیجان کی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ