حادثے کے شکار ہونے والے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے کی وجہ سے اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی کوشش کی، تیسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دھماکے کی آواز سنی۔ دوسری جانب آذر بائیجان نے مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے، مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا جارہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا۔
Source: social media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز