ایران کی جانب سے پاسداران انقلاب کو آسٹریلیا کی جانب سے دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کی سختی سے مذمت کی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹhttps://www.abc.net.au/news/2025-11-28/iran-condemns-australia-listing-irgc-as-sponsor-of-terrorism/106075808 کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آسڑیلیا کا ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست فہرست میں شامل کرنا بلا جواز اور توہین آمیز اقدام ہے۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام اس غلطی کے عین مطابق ہے جس کا ارتکاب آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کے مکمل طور پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر کیا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے اگست میں سڈنی اور میلبورن میں یہود مخالف حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا اور ایرانی سفیر کو بے دخل کر دیا تھا۔ دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے ایران پر میلی آنکھ اٹھانے والوں کو خبردار کردیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی خودمختاری یا سلامتی پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ہم دشمن کے سامنے جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔ جنرل پاکپور نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی دفاعی صلاحیت اور عوامی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایران کے میزائل سسٹم کو کمزور سمجھا، لیکن ایران نے بھرپور طاقت کے ساتھ دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے ایرانی کمانڈروں کو نشانہ بنانے اور داخلی انتشار پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوئیں، جس کا سہرا رہبر معظم انقلاب اور عوام کی ہوشیاری کو جاتا ہے۔ سپاہ پاسداران کے سربراہ نے عراق کی جانب سے جنگ کے دوران مخالف گروہوں کو قابو میں رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے سرحدی علاقوں میں ایک مشترکہ فیلڈ کمیٹی کے قیام کی تجویز دی تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور