کینبرا : آسٹریلیا نے ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم نے حملوں میں حصہ نہیں لیااورنہ ہی مستقبل میں شامل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ ایران میں امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی اسے اس آپریشن کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کی جانب سے کہا گیا کہ آسٹریلیا ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائی میں شامل نہیں اور نہ شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے. آسٹریلوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا جی ہم نے حملوں میں حصہ نہیں لیا، نہ ہی مستقبل میں شامل ہوں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کارروائیاں متعلقہ ممالک، یعنی امریکا اور اسرائیل، کی جانب سے خود طے کی گئی تھیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ آیا آسٹریلوی انٹیلی جنس نے کسی قسم کی معاونت فراہم کی یا نہیں۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے دوبارہ سفارتکاری اور مذاکرات کا آغاز ضروری ہے، جو حملے سے قبل جاری تھے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بتایا کہ حکومت فوری طور پر یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا اس صورتحال سے کوئی آسٹریلوی شہری متاثر ہوا ہے یا نہیں، ایران میں موجود افراد کی مدد کی صلاحیت محدود ہے۔ حکومت نے سفری ہدایات بھی اپڈیٹ کر دی ہیں اور شہریوں کو اسرائیل، لبنان، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ایران کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایرانی عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں گے، جبکہ خطے میں مزید کشیدگی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ