International

آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی محکمہ خارجہ و تجارتی امور کے مطابق افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا۔ محکمہ خارجہ و تجارتی امور کا کہنا ہے کہ طالبان کے متعین سفارتکار، اعزازی قونصل سمیت کسی بھی نمائندے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی غیر جمہوری اور پُرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔ آسٹریلوی جریدے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے طالبان رجیم کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ آسٹریلیا نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختلافِ رائے پر پابندیوں کی بھی مذمت کی ہے۔ ریفیوجی کونسل آسٹریلیا کے مطابق افغانستان میں شہری طالبان رجیم کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments