International

آسٹریلیا: فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوگئی، پولیس کا ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا: فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوگئی، پولیس کا ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوگئی، 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور آپس میں باپ بیٹا ہیں، جوابی کارروائی میں 50 سال کا باپ مارا گیا جبکہ 24 سال کا نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت سڈنی کے رہائشی نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ سڈنی میں ایک حملہ آور کو احمد نامی مسلمان شخص نے دبوچ کر گرایا، اسلحہ چھیننے کی کوشش میں احمد زخمی بھی ہوا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حملہ آور کو دبوچ کر یہودیوں کا جانی نقصان کم کرنے والے احمد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments