International

آسٹریلوی سینیٹر پارلیمنٹ میں برقع پہن کر آگئیں

آسٹریلوی سینیٹر پارلیمنٹ میں برقع پہن کر آگئیں

کینیبرا: آسٹریلیا میں سینیٹر ہانسن برقع پہن کر پارلیمنٹ میں آگئیں، مقصد برقع پہننے اور چہرپ ڈھانپنے پر پابندی لگانا ہے۔ ہانسن ایسا بل متعارف کروانا چاہتی ہیں جس میں آسٹریلیا میں برقع پہننے اور مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی شامل ہے، آسٹریلوی سینیٹر کے اقدام پر سیاستدانوں اور عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔ اس نامناسب اقدام کو لیبر پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہانسن نے توجہ حاصل کرنے کےلیے یہ حرکت کی۔ آسٹریلوی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ہانسن کی جانب سے ایسا ارادتاً کیا گیا ہے، جو مذہبی آزادی اور برابری کے اصولوں کے خلاف ہے۔ سینیٹر خاتون کی اس تعصب پسندانہ حرکت کے بعد پارلیمنٹ میں لباس کے انتخاب پر بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments