International

آسٹریلوی حکومت کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے: نیتن یاہو کا الزام

آسٹریلوی حکومت کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے: نیتن یاہو کا الزام

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قریباً چار ماہ پہلے کینبرا کو خبردار کر چکے تھے کہ آسٹریلوی حکومت کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔‘ ڈیمونا میں ایک سرکاری اجلاس کے دوران انھوں نے ایک خط کا حوالہ دیا جوان کے مطابق انھوں نے 17 اگست کو آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیسی کو بھیجا تھا اور اس میں انھوں نے آسٹریلیا پر ’یہود دشمنی کی آگ پر تیل ڈالنے‘ کا الزام لگایا تھا۔ یاد رہے کہ یہ وہ وقت تھا جب آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اجلاس کے دوران نیتن یاہو نے یہود دشمنی کو ’کینسر‘ سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ اس وقت پھیل جاتی ہے جب رہنما خاموش رہتے ہیں۔ اپنے خطاب میں آسٹریلوی وزیر اعظم البانیسی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’آپ نے اس بیماری کو پھیلنے دیا اور اس کا نتیجہ وہ ہولناک حملے ہیں جو ہم نے آج یہودیوں پر ہوتے دیکھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments