آسٹریا کے شہر بروناؤ ایم ان کے جس گھر میں ایڈوولف ہٹلر پیدا ہوا تھا، اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اس مقام کو غیر جانبدار بنانے کی خواہاں ہے جس کے لیے 2016ء میں ایک قانون منظور کر کے خستہ حال عمارت کو اس کے نجی مالک سے تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ 20 اپریل 1889ء کو پیدا ہونے والے ایڈوولف ہٹلر نے اپنی ابتدائی زندگی کا مختصر عرصہ اسی گھر میں گزارا تھا، یہ عمارت شہر کے وسط میں ایک تنگ اور دکانوں سے گِھری گلی میں واقع ہے۔ گھر کے سامنے نصب یادگاری پتھر پر درج ہے ’امن، آزادی اور جمہوریت کے لیے، فاشزم پھر کبھی نہیں، لاکھوں مرنے والوں کا انتباہ۔‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق معمار عمارت کے بیرونی حصے پر آخری کام مکمل کر رہے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس اہلکار 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں یہاں منتقل ہوں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ