International

اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بنجمن نیتن یاھو کو غزہ پر قبضے سے خبردار کردیا

اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بنجمن نیتن یاھو کو غزہ پر قبضے سے خبردار کردیا

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے تمام اعلیٰ سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ اگرچہ نیتن یاھوکا ان وارننگز کے باوجود اصرار تھا کہ وہ فوجی کارروائی کی منظوری دیں تاہم حکام کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ طویل وقت لے گا اور اس دوران قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ جائیں گی۔ مزید یہ کہ شہر کو مکمل طور پر خالی نہیں کرایا جا سکے گا بلکہ انتظامیہ کو وہاں حکمرانی مسلط کرنا پڑے گی۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ نیتن یاھو کی زیرصدارت سکیورٹی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً 5 گھنٹے جاری رہا۔ اس اجلاس میں وزراء، فوجی اور سکیورٹی کمانڈرز شریک تھے۔ اس کا ایجنڈا صرف غزہ پر قبضے کی تیاریوں پر مرکوز تھا۔ تاہم اجلاس کے نتائج یا کسی حتمی فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب نیتن یاھو کے اس منصوبے پر اندرونِ اسرائیل اور بیرونِ ملک سخت تنقید ہو رہی ہے۔ اسرائیل کے اندر بعض مخالفین نے اس اقدام کو "غیر دانشمندانہ مہم جوئی" قرار دیا ہے جو فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتی ہے اور اس سے کوئی واضح سیاسی فائدہ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ گذشتہ جمعہ کو قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی نیتن یاھو پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ایک جامع معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جو غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی کا باعث بن سکتا تھا۔ اسرائیلی فوج نے 3 ستمبر کو "عربات جدعون 2" کے نام سے ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی تھی جس کا مقصد غزہ پر مکمل قبضہ تھا۔ اس فیصلے نے اسرائیل کے اندر احتجاج اور مخالفت کی لہر کو جنم دیا کیونکہ قیدیوں اور فوجیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی جانب سے مذمتی بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خبردار کر رہی ہیں کہ غزہ کے عوام کے لئے تباہ کن حالات اور قحط کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments