اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے غزہ کبھی نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہم غزہ کے اندر تک موجود ہیں، کبھی غزہ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں دفاع کے لیے ہیں تاکہ جو کچھ ہوا دوبارہ نہ ہو۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنی قوت پر اعتماد رکھتے ہیں، مناسب وقت پر شمالی غزہ میں بھی شہری اور فوجی یونٹ تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزراء ہیں، ہمیں یہ اقدامات سرکاری طور پر نافذ کرنے ہیں، اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلاء کرنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ