International

اسرائیلی میڈیا نے ایران کے اسپیشل آپریشن کمانڈر کی ہلاکت کا کیا دعویٰ، تہران میں اب تک 1145 اموات!

اسرائیلی میڈیا نے ایران کے اسپیشل آپریشن کمانڈر کی ہلاکت کا کیا دعویٰ، تہران میں اب تک 1145 اموات!

اسرائیل-ایران جنگ کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایران کے اسپیشل آپریشن کمانڈر کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔ یہ خبر ایران کے لیے مزید ایک جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ امریکہ و اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1145 لوگوں کی موت نے پہلے ہی ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت میں شدید غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک اس نے ایران پر پانچ ہزار سے زائد بم گرائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی فضائیہ نے کہا ہے کہ حملوں کا زیادہ تر نشانہ تہران کے آس پاس کا ایریا تھا۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کچھ دیر پہلے ایران کی جانب سے میزائل چھوڑے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کا دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کے لیے فعال ہے۔ امریکہ و اسرائیل کی فوجی کارروائی کا ایران بھرپور انداز میں جواب بھی دے رہا ہے، لیکن اس کو بھی مستقل نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی ایئرفورس جنرل ڈین کین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں آج یہاں امریکی عوام کو آپریشن ایپک فیوری کی جانکاری دینے آیا ہوں۔ سب سے پہلے گہرے افسوس اور شکریہ کے ساتھ میں ہمارے 6 شہید ہیروز میں سے 4 کے نام شیئر کر رہا ہوں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اس مہم کو شروع ہوئے 4 دن ہو چکے ہیں، یعنی 103 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ یہ مہم واضح فوجی مقاصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد آج اور مستقبل میں ایران کی اپنی حدود کے باہر طاقت دکھانے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments